عتیقہ اوڈھو کامداحوں کی جانب سے شادی کی پیش کش بارے انکشاف

پیر 1 جون 2020 16:10

عتیقہ اوڈھو کامداحوں کی جانب سے شادی کی پیش کش بارے انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے شائقین کی جانب سے شادی کی پیش کش بارے انکشاف کر دیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ کے بعد ابھی تک انہیں بے شمار لوگ شادی کی پیش کش کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا فیس بک اور انسٹاگرام محبت بھری شاعری اور شادی کی پیش کش بارے پیغامات سے بھرے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے اس حوالے سے مذاق کرتی ہیں کہ دیکھ لیں ابھی بھی ان کے پاس بے شمار آپشنز ہیں۔

وقت اشاعت : 01/06/2020 - 16:10:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :