پاکستان میں موسیقی کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جلد عمر ماروی کی کہانی لندن کے اوپرا میں پیش کروں گی، گلوکارہ سائرہ پیٹر کا اے پی پی کو انٹرویو

پیر 1 جون 2020 16:41

پاکستان میں موسیقی کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جلد عمر ماروی کی کہانی لندن کے اوپرا میں پیش کروں گی، گلوکارہ سائرہ پیٹر کا اے پی پی کو انٹرویو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) پاکستان کی نامور گلوکارہ سائرہ پیٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسیقی کا مستقبل بہت روشن ہے،گانے کا شوق تھا۔صوفی میوزک اور اوپرا کو مکس کرکے گایا جسے عوام نے بے حد سراہا۔ اے پی پی کو انٹرویو میں سائرہ پیٹر نے کہا کہ وہ نورجہاں سے بے حد متاثر ہیں اور وہ ان کے نام سے ملک میں میوزک اکیڈیمز بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

پاکستان میں موسیقی کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ موجودہ حکومت ثقافت کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد سندھ کے عمر ماروی کی کہانی لندن کے اوپرا میں پیش کریں گی۔ وہ صوفی کلام کو اوپرا کی صورت میں دنیا بھر میں لے کر جا رہی ہیں۔ سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ صوفی اوپرا کو برطانیہ میں ہر طبقہ کی طرف سے پزیرائی ملی ہے اور وہ اوپرا کے ذریعے دنیا بھر میں امن کا پیغام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اوپرا کلاسیکی طرز پر مبنی گائیکی ہے جس کی ابتداء اٹلی سے ہوئی اور سائرہ پیٹر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے پاکستان میں اوپرا گائیگی کا آغاز کیا۔ سائرہ پاکستان کے اُن صوفیائے کرام کے کلام کو اپنے گیتوں کے ذریعے ایک نئے انداز میں عوام تک پہنچا رہی ہیں جنہوں نے اپنے کلام میں لوگوں کو امن و محبت کا درس دیا ہے۔ سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہیں اور وہ کئی زبانوں میں گیت گا چکی ہیں۔اس سلسلہ میں ان کے والد اور شوہر نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔
وقت اشاعت : 01/06/2020 - 16:41:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :