ماڈل عظمیٰ خان تشدد کیس ، سیشن کورٹ نے پولیس کو میں نامزد تین خواتین ملزمان کو15 جون تک گرفتار کرنے سے روکدیا

پیر 1 جون 2020 20:47

ماڈل عظمیٰ خان تشدد کیس ، سیشن کورٹ نے پولیس کو میں نامزد تین خواتین ملزمان کو15 جون تک گرفتار کرنے سے روکدیا
لاہور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) لاہور کی سیشن عدالت نے پولیس کو اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان تشدد کیس میں نامزد تین خواتین ملزمان کو15 جون تک گرفتار کرنے سے روکدیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے پچاس ،پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض تینوں خواتین ملزمان آمنہ ملک ،پشتین ملک اور عنبر ملک کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بے قصور ہیں پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ، استدعاہے کہ عبوری درخواست منظور کی جائے۔

وقت اشاعت : 01/06/2020 - 20:47:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :