سارہ لورین نے فلم ’’میڈ ان چائنہ‘‘ میں کام کرنے کو باعث فخر قرار دے دیا

منگل 2 جون 2020 15:57

سارہ لورین نے فلم ’’میڈ ان چائنہ‘‘ میں کام کرنے کو باعث فخر قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) اداکارہ سارہ لورین نے فلم ’’میڈ ان چائنہ‘‘ میں کام کرنے کو باعث فخر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے فلم کے پوسڑ کی ادھوری تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ان کی یہ پاکستان کی پہلی فلم ہے اور اس فلم کی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ شائقین اس فلم کو سراہیں گے۔ سارہ لورین کی اس فلم میں اداکار محب مرزا، صنم سعید اور شمعون عباسی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 02/06/2020 - 15:57:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :