شہروز سبزواری، ماڈل صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک

پروڈیوسر ڈاکٹر مشہود قادری،ہدایتکار سلیم داد ودیگر فلم کی کاسٹ کی مبارکباد

منگل 2 جون 2020 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) پاکستانی فلم قلفی کی ٹیم نے فلم کے مرکزی کردار شہروز سبزواری کی ماڈل اور اداکارہ صدف کنول سے شادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اور بین الاقوامی سنیما کے لیے ایوارڈ یافتہ رائٹر اور پروڑیوسر ڈاکٹر مشہود قادری کی ایک اور کاوش میگا کاسٹ فلم قلفی جس میں شہروز سبزواری سمیت جاوید شیخ، معمر رعنا، فلم اسٹار ثناء فاخر، سعیدہ امتیاز، لیلی داستان، شامل خان، ولی حامد علی خان، مریم انصاری، عدنان شاہ ٹیپو، منتظم شاہ، سید یورگوک ٹیپو، فیصل نقوی، حسن علی عظمی اور منور سعید جیسے مایہ ناز اداکار بھی اپنی بھرپور اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، سلیم داد ہدایت کاری میں اپنا ڈیبیو اسی فلم سے کرنے جا رہے ہیں نے اس سے قبل سلیم داد نے بلاک بسٹر فلم جوانی پھر نہیں آنی، شیر دل اور عبداللہ جیسی کامیاب فلموں بحیثیت ڈی او پی اپنا لوہا منوایا ہے۔

(جاری ہے)

قلفی کے پروڈیوسر ڈاکٹر مشہود قادری اور ہدایت کار سلیم داد نے فلم کی پوری کاسٹ کی جانب سے شہروز سبزواری اور صدف کنول کو مبارکباد اور اپنی نیک تمناؤ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کو اپنی نئی زندگی کی شروعات پر ڈھیروں دعایں پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے فلم کے بارے میں زکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جسے میں صف اول کے اداکار اور کسی فلم کی عکس بندی میں استعمال ہونے والی لوکیشنز سے زیادہ مقامات پر اس فلم کی عکس بندی کی گئی ہے، یہ ایک ایکشن، کامیڈی رومینز اور سسپینز سے بھر پور فلم ہوگء جسے جلد سینیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا، فلم کے ہدایت کارسلیم دار کے مطابق پروڈیوسر ڈاکٹر مشہود قادری اس سے پہلے متعدد فلموں کی پروڈکشن کر چکے ہیں جن میں ساون، ریاست میں ریاست سر فہرست ہیں جنہیں عالمی سطح پر بھی پزیرائی ملی اور بہتریں فلم سمیت دیگر ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔

واضع رہے کہ قلفی کے مرکزی کردار اور معروف اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ روز معروف ماڈل سدف کنول سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے جس کی تصاویر اور خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور مداحوں نے اپنے اپنے طریقے سے نوبیحاتا جوڑے کو مبارکباد پیش کیں۔
وقت اشاعت : 02/06/2020 - 16:45:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :