عمران عباس کا فلمیں اور ڈرامے نہ دیکھنے کا انکشاف

جمعرات 4 جون 2020 11:14

عمران عباس کا فلمیں اور ڈرامے نہ دیکھنے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) اداکار عمران عباس نے فلمیں اور ڈرامے نہ دیکھنے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن کیا جس میں ایک مداح نے ارطغرل غازی دیکھنے بارے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ ڈرامے اور فلمیں نہیں دیکھتے لیکن انہوں نے سنا ہے کہ یہ ڈرامہ بہت اچھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ڈرامے دیکھنے کی بجائے کتابیں زیادہ شوق سے پڑھتے ہیں۔ عمران عباس ان دنوں ڈرامہ سیریل’’تھوڑا سا حق‘‘ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/06/2020 - 11:14:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :