حمزہ طارق جمیل ’’میری مشال ‘‘میں ایک بار پھر ناظرین کے دل جیتنے آرہے ہیں

حمزہ طارق جمیل اپنے نئے پروجیکٹ 'میری مشال ' کے ساتھ کامیابیوں کی سیڑھیوں پر بلندیوں کی طرف رواں دواں

جمعرات 4 جون 2020 12:08

کھڈیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) حمزہ طارق جمیل 'میری مشال 'میں ایک بار پھر ناظرین کے دل جیتنے آرہے ہیں۔حمزہ طارق جمیل اپنے نئے پروجیکٹ 'میری مشال ' کے ساتھ کامیابیوں کی سیڑھیوں پر بلندیوں کی طرف رواں دواں،تفصیلات کے مطابق حمزہ طارق جمیل نئے پروجیکٹ ’’میری مشال‘‘ ایک نئے دلکش کردارمیں جلوہ گر ہورہے ہیں۔آپ کے پسندیدہ نوجوان اداکار اور نیون بینڈ کے لیڈ گلوکار حمزہ طارق جمیل مختلف صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

انہوں نے اپنے پہلے ہی ڈرامے’’میرے دوست میرے یار‘‘ میں دیکھنے والوں کے دلوں کو چھولیا اور اب آنے والے پروجیکٹ’’میری مشال ‘‘ میں ناظرین کو اپنی اداکاری سے مسحور کرنے کیلئے تیار ہیں۔حمزہ طارق کو آپ مایوس کن رومینٹک ’’عدین‘‘کے کردار میں دیکھیں گے جو اسکرین پر ایک بالکل مختلف انداز کے نئے دیوتا کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے ہدایتکار رائو ایاز شہزاد ہیں جب کہ پروڈیوسر ہیں فرحان گوہر۔ ’’'میری مشال ‘‘ ایک جوان محبت، بھروسے اور دل کے ٹوٹنے کی کہانی ہے۔"اس انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی میں نے طے کرلیا تھا کہ ایسے کردار کروں گا جو میری اداکاری کی صلاحیت کو ابھار سکیں،"حمزہ نے یہ بات اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا،’’میری مشال‘‘ کام کے لحاظ سے ایک دلچسپ پروجیکٹ ہے اور میں اس کے بارے میں بہت پرجوش ہوں اور چاہتا ہوں کہ ہر ایک اس کو ضرور دیکھے ۔

توقع ہے کہ یہ ڈرامہ اگلے ہفتے آج انٹرٹینمنٹ اور ای میکس ٹی وی پر نشرکیا جائے گا۔ایک متحرک نوجوان اداکار اور گلوکار حمزہ طارق نیون بینڈ کا لیڈ گلوکار ہے جس نے پیپسی بیٹل آف بینڈز کے ساتھ شہرت حاصل کی۔ انہوںنے بہت کم عرصہ میں انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرلیا اور کئی پروجیکٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/06/2020 - 12:08:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :