الحمراء میں 16ویںسالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کی تیاریاں کو حتمی شکل دے دی گئی

آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تمام وسائل برئوے کا لا رہے ہیں‘ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرثمن رائے

جمعرات 4 جون 2020 12:31

الحمراء میں 16ویںسالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کی تیاریاں کو حتمی شکل دے دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیراہتمام16ویںسالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے آرٹ گیلری میں اس نمائش کے آویزاں کئے گئے فن پارے کا جائزہ لیا اورڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے انہیں اس حوالے سے بریف کیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانو ں کی حوصلہ افزائی انکے روشن مستقبل کی ضامن ہوگی، الحمرا مصوری کے فروغ کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہا ہے ،ینگ آرٹسٹوں کی نمائش کا انعقاد الحمرا کا احسن اقدام ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس ثمن رائے نے کہا کہ نمائش میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان مصوروںکی نقد انعام کی صورت حوصلہ افزائی کی جائے گی، ہمارا نوجوان بے حد صلاحیتوں کامالک ہے،ہم آرٹ کے ذریعے امن کو فروغ دے رہے ہیں، اس نمائش میں آویزاں کئے گئے ہر فن پارے میں کوئی نہ کوئی لطیف پیغام پہناں ہے جو دیکھنے والوں کیلئے دلچسپی کا حامل ہوگا،ان آرٹ ورک میں ہمارے حسین رسوم و رواج کے مناطر بھی ہیں، فطرت کاحسن بھی، ان میں معاشرتی مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نمائش میں آویزاں تمام فن پاروں کو کتابی شکل میں شائع بھی کیا جائے گا تاکہ نوجوان مصوروں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو سکے ،آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تمام وسائل برئوے کا لا رہے ہیں۔ نمائش میں گلگت بلتستان،آزاد کشمیر، جامشور،بھکر،حیدر آباد،راولپنڈی،سیالکوٹ،اسلام آباد،قصور، گجرات،صوابی، بہاول پور،پشارو،فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا،چنیوٹ اور ملک کے دوسرے حصوں سی400نوجوان مصوروں نے حصہ لیا۔

جن کی500 فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کے ورچوئل ٹورکے ساتھ ساتھ آرٹ ورک کا کتابچہ بھی الحمرا کے ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہوگا جس کی مدد سے آرٹ لور کوئی بھی فن پارہ خرید سکیں گے۔نمائش میں نمایاں پوریشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں کے انٹرویوز کرکے الحمرا کے سوشل میڈیا پیچز پر جاری کئے جائیں گے یہ اقدام نوجوانوں کی حوصلہ افزائی میں معاون ثابت ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/06/2020 - 12:31:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :