ھ*اسٹیج اداکارائوں نے وقت گزاری کے لیئے ٹک ٹاک پر ہی ڈانس کا شوق پورا کرنا شروع کردیا

جمعرات 4 جون 2020 20:20

مانگا منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) لاک ڈائون اور اسٹیج ڈراموں کی مسلسل بندش سے تنگ آکر ٹک ٹاک پر ہی ڈانس کا شوق پورا کرنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے اسٹیج ڈراموں کی اجازت نہ ملنے پر سٹیج اداکارائوں نے ٹک ٹاک پر ہی ڈانس کا شوق پورا کرنا شروع کردیا ہے ان دنوں سٹیج سے وابستہ تمام اداکارائیں ٹک ٹاک پر اداکاری اور ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں جن میں اداکارہ تابندہ علی،آفرین خان،سنبل خان،دیدار ملتانی،نداچوہدری،خوشبو،غزل راجہ،جبکہ اداکاروںمیں نسیم وکی،لکی ڈئیر،ظفری خان،سخاوت نازودیگر بھی ٹک ٹاک پر اپنا اداکاری اور ڈانس کا شوق پورا کرتے نظر آرہے ہیں ان اداکارائوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو سٹیج کی بندش ختم کرتے ہوئے اپنے ایس او پیز کے مطابق تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے کیونکہ تھیٹرز کی بندش سے غریب فنکار بھوکے مررہے ہیں اور کوئی اور روزگار نہ ہونے کی وجہ سے وہ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں ان اداکارائوں کا کہناتھا کہ کوئی اور کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ ٹک ٹاک کو ہی تفریح اور مصروفیت کا زریعہ سمجھتی ہیں اس لیئے ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپنے پرستاروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

ان آرٹسٹوں کا کہنا تھا کہ جس طرح دوسرے کاروبار کھولے گئے ہیں اسی طرح تھیٹرز اور سینمائوں کو بھی کھولا جائے اور سینما اور تھیٹرز مالکان کو پابندکیا جائے کہ سینیٹائزر کی گیٹ پر موجودگی اور آنے والے شائقین ماسک لگا کر آرہے ہیں کہ نہیں جو ان ایس او پیز کی پابندی نہ کرے اسے تھیٹرز اور سینما میں گھسنے ہی نہ دیا جائے ان حکومتی اقدامات اور تھیٹرز کو آباد کرنے سے غریب آرٹسٹ اپنے روزگار پر لوٹ آئیں گے اور بھوک اور بیروزگاری کے ہاتھوں مرنے سے بچ جائیں گے۔
وقت اشاعت : 04/06/2020 - 20:20:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :