امریکی باکس آفس پر ”دا بٹلر“ کا راج برقرار

منگل 27 اگست 2013 14:48

لاس اینجلس ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27اگست 2013ء ) امریکی باکس آفس پر اس ہفتے بھی دا بٹلر کا راج برقرار رہا۔وائٹ ہاو?س میں امریکی صدور کی خدمت پر مامور ایک سیاہ فام ملازم کی زندگی پر بنی فلم لی ڈینئیلز، دا بٹلرLee Daniels The Buttler نے اس ہفتے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمائے۔

(جاری ہے)

فاریسٹ ویٹے کر اور اوپراہ ونفری کی شاندار اداکاری سے سجی یہ فلم اب تک پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی منشیات کی اسمگلنگ کے لیے اپنا ایک جعلی خاندان بنانے والے شخص کی کہانی کامیڈی فلم ’وی آر دا ملرز‘۔اس فلم نے اس ہفتے امریکی باکس آفس پر ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔وی آر دا ملرز اب تک مجموعی طور پر 9 کروڑ ڈالر سے زائد کما چکی ہے۔

وقت اشاعت : 27/08/2013 - 14:48:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :