کورونا وائرس نے ہماری ترجیحات بدل کر رکھ دی ہیں،معمر رانا

جمعہ 5 جون 2020 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ہماری ترجیحات بدل کر رکھ دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم زندگی کو جس طرح گزار رہے تھے وہ طریقہ ہمارے لیے ٹھیک نہیں تھا۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس نے ہماری ترجیحات کو بدل دیا ہے ہمیں اپنے پیاروں کے قریب کیا ہے مشینی زندگی سے دور کر کے قدرت کے قریب کیا ہے جو کہ ہمارے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وباء سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور آپ سب نے اس سے کیا سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بھی سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے باہر جا کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/06/2020 - 22:50:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :