مہوش حیات نے اپنا پسندیدہ کپتان بتا دیا

جمعہ 5 جون 2020 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) پاکستانی شوبز شخصیات کرکٹ میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ پی ایس ایل ہو یا دیگر انٹرنیشنل میچز پاکستان کے شوبز ستارے قومی ٹیم اور کھلاڑیوں کو بھرپور اور خوب سپورٹ کرتے ہیں۔پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انضمام الحق ان کے’’ فیورٹ‘‘ کپتان تھے۔ سوشل میڈیا پر اپنے اکائونٹس پر اداکارہ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ’’وال آف فیم‘‘ کی تصویر شیئر کی۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان کے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی تصویریں ہیں۔مہوش حیات نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں کی تصاویر دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا۔ انضمام الحق میرے پسندیدہ کپتان تھے۔مہوش حیات نے اپنے پیغام کے آخر میں مداحوں سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ کپتان کون ہے۔ جس پر لوگوں کی جانب سے انہیں متعدد جواب بھی دیئے گئے۔مہوش حیات کرکٹ میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں۔ حالیہ پاکستان سپر لیگ کے کئی میچز انہوں نے اسٹیڈیم میں جا کر دیکھے تھے۔
وقت اشاعت : 05/06/2020 - 22:50:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :