معروف اداکار شان کے چچا شیخ وقار قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

جمعہ 5 جون 2020 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان کے چچا شیخ وقار قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے اور زیر علاج تھے، مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کی شام موہنی روڈ کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
وقت اشاعت : 05/06/2020 - 23:36:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :