اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں ہم دوسرے ملک کے پراجیکٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں ‘ ریما خان

پاکستان میں ٹیلنٹ اور پوٹینشل کی کمی نہیں صرف حکومتی معاونت اور سرپرستی کی ضرورت ہے ‘ انٹر ویو

ہفتہ 6 جون 2020 12:13

اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں ہم دوسرے ملک کے پراجیکٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں ‘ ریما خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ ہمارے اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں لیکن ہم دوسرے ملک کو پیسہ دے کر اس کے پراجیکٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں جو بڑی تکلیف دہ بات ہے ، پاکستان میں متعدد شاہکار ڈرامے پیش کئے گئے ہیں لیکن انہیں کبھی کسی دوسرے ملک میں پیش نہیں کیا جا سکا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ حکومت اپنی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی کیوں سرپرستی نہیں کرتی ، ہمارے لکھاریوںاور ہدایتکاروں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ بھی کسی ملک کے مقابلے میں بہترین پراجیکٹ بنا سکتے ہیں لیکن ساری بات وسائل کی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ہم سب کو اپنی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی ترقی کے بارے میں سوچنا ہوگا اور اگر متفقہ سوچ اور اتفاق رائے کر لیا جائے تو ہم دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر سکتے ہیں۔پاکستان میں ٹیلنٹ اور پوٹینشل کی کوئی کمی نہیں صرف حکومتی سطح پر معاونت اور سرپرستی کی ضرورت ہے ۔
وقت اشاعت : 06/06/2020 - 12:13:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :