’’لہور دا ٹیشن‘‘میری یادگار فلموں میں سے ایک ہوگی،لائبہ خان

فلم میں میرا کردار گائوں کی ایک لڑکی کا ہے جسے فلم بین مدتوں یاد رکھیں گے، اداکارہ

ہفتہ 6 جون 2020 12:13

’’لہور دا ٹیشن‘‘میری یادگار فلموں میں سے ایک ہوگی،لائبہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) فلمسٹار لائبہ خان نے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ حالیہ شروع ہونے والی پنجابی فلم’’لہورداٹیشن‘‘ ان کی یادگار فلموں میں سے ایک ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان نے کہاکہ اس وقت فلم انڈسٹری زوال پذیر ہوچکی ہے اور اچھے موضوعات پر فلمیں نہ ہونے کے برابر ہیں ایسے میں فلمساز شاہد بیگ اور اکبر چوہدری گجر نے ’’لہورداٹیشن‘ ‘ شروع کرکے انڈسٹری کے مردہ جسم میں زندگی کی ایک نئی لہر دوڑائی ہے۔

لائبہ خان نے کہاکہ اس نئی فلم میں ان کا کردار ایک گائوں کی لڑکی کا ہے جس میں ان کے مدمقابل اکبر چوہدری ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ان کی چھوٹی بہن بیاخان بھی بطور ہیروئین کام کررہی ہیں اس فلم کی کہانی کامزاح،اقدار،کلچر اور محبت پر مبنی ہے جس میں ویسٹرن اور مقامی کلچردکھایا گیاہے۔

(جاری ہے)

لائبہ خان نے مذید کہاکہ ان دنوں اس فلم کا میوزک تیار کیا جارہاہے بہت جلد اس کی شوٹنگ کا افتتاح ان کے گانے سے کیا جائیگا جسے پاکستان کے نامور بھنگڑا کنگ گلوکار شاہد سونونے گایا ہے انہوں نے اپنے پرستاروں اورفلم بینوں سے کہاہے کہ وہ’’لہورداٹیشن‘‘ کو ضرور دیکھنے سینما گھروں میں آئیں تاکہ انہیںپتہ چلے کہ ابھی بھی اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں تیار کی جارہی ہیں جو فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادکررہی ہیں۔

یاد رہے کہ لائبہ خان کی نئی پنجابی فلم’’عشق میر اانمول ‘‘بھی مکمل ہو چکی ہے جسے موجودہ ملکی حالات میں بہتری آتے ہی ریلیز کیا جائیگا۔ اس فلم میںبھی لائبہ خان نے ایک یادگاری کردار اداکیا ہے جسے فلم بین بے حد پسند کرینگے۔
وقت اشاعت : 06/06/2020 - 12:13:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :