اداکار ٹام کروز حقیقی زندگی میں کرونا وائرس فری ویلیج بسانے جا رہے ہیں

ہفتہ 6 جون 2020 12:30

اداکار ٹام کروز حقیقی زندگی میں کرونا وائرس فری ویلیج بسانے جا رہے ہیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) معروف ہالی وڈ اداکار ٹام کروز ایک ایسا گاؤں بسانے جا رہے ہیں جو کرونا وائرس سے پوری طرح محفوظ ہو گا۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹام کروز برطانیہ کی کاؤنٹی آکسفرڈ شائر میں وائرس فری ویلیج بسانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیںجس کا مقصد ان کی فلمی سیریز مشن امپاسیبل کی ساتویں فلم کے عملے اور اداکاروں کو مہلک وبا سے محفوظ رکھنا ہے تاکہ ستمبر سے مشن امپاسیبل سیون کی شوٹنگ کا آغاز ہو سکے۔واضع رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مشن امپاسیبل سیریز کی ساتویں فلم کی ریلیز 30 جولائی 2021 کو شیڈول تھی لیکن تاخیر کے سبب اب یہ فلم 19 نومبر 2021 کو ریلیز ہو سکے گی۔

وقت اشاعت : 06/06/2020 - 12:30:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :