فریال محمودنے اپنی فوری شادی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

ہفتہ 6 جون 2020 14:46

فریال محمودنے اپنی فوری شادی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) اداکارہ فریال محمودنے اپنی فوری شادی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔ انہوں نے جاری ویڈیو میںکہاکہ دانیال راحیل کے ساتھ شادی کے بعد بے حد خوش ہیں اور ان کی شادی پر تمام لوگوںکے نیک خواہشات کے اظہار پر نہایت مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث ان کی فیملی بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث پاکستان نہیں آسکی لیکن وہ آن لائن ویڈیوکے ذریعے شادی میں شریک رہے۔

انہوںنے کہاکہ ان کے قریبی دوستوں نے ان کی شادی کے نکاح میں شرکت کی اور بہت جلد وہ تصاویر شیئر کریں گی اور اس وباء کے خاتمے کے بعد وہ اور دانیال راحیل شادی کی خوشی میں ایک بڑی تقریب منعقد کریں گے جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/06/2020 - 14:46:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :