پاکستان کا پہلا ’ورچوئل فیشن شو‘ جاری

ہفتہ 6 جون 2020 14:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان میں پہلا 3 روزہ ’ورچوئل فیشن شو‘ جاری ہے جس میں پاکستان فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

3 روزہ ورچوئل فیشن شو جس کا نام ’کیٹ واک کیئر‘ ہے جسے کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے ہر پل جیو اور کیٹ واک کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر نشر کیاجارہا ہے ا۔پاکستان کے اس پہلے ورچوئل فیشن شو کو کورونا وائرس کے خلاف دن رات فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 06/06/2020 - 14:51:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :