کورونا وائرس کی وبا ء نے بتا دیا ہر چیز پانی کا بلبلہ ہے ‘ ذوالقرنین حیدر

ہفتہ 6 جون 2020 19:48

کورونا وائرس کی وبا ء نے بتا دیا ہر چیز پانی کا بلبلہ ہے ‘ ذوالقرنین حیدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ شاید آ ج زندگی کامعیاربدل گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کسی کو کسی کی پرواہ نہیں ،ہر کوئی دوسرے کو روند کر آگے بڑھنا چاہتا ہے جولمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ لوگوں میں اتنا حرص و لالچ آ گیا ہے یہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ،اگر کسی کے پاس بڑا گھرہے تو وہ اس سے بڑا گھر بنانا چاہتا ہے اور اپنے سے نیچے یا جھونپڑی میں رہنے والے کو دیکھ کر مطمئن نہیں ہونا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انسان سوچ بچار کرے تو کورونا وائرس کی وباء سیکھنے کا بہترین وقت ہے جس نے بتا دیا ہے کہ ہر چیز پانی کا بلبلہ ہے لیکن شاید ہم ابھی بھی سوچنے کیلئے تیار نہیں ہیں ہمیں اپنے اندر کے اطمینان کیلئے اپنے ماضی کی طرف بھی لوٹنا ہوگا اور اس میں کچھ اچھی چیزوں کو واپس لینا ہوگا بصورت دیگر ہم ایسے ہی بھٹکتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 06/06/2020 - 19:48:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :