فریال محمودنے اپنی فوری شادی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

ہفتہ جون 21:25

فریال محمودنے اپنی فوری شادی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2020ء) اداکارہ فریال محمودنے اپنی فوری شادی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔ انہوں نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میںکہاکہ دانیال راحیل کے ساتھ شادی کے بعد بے حد خوش ہیں اور ان کی شادی پر تمام لوگوںکے نیک خواہشات کے اظہار پر نہایت مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث ان کی فیملی بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث پاکستان نہیں آسکی لیکن وہ آن لائن ویڈیوکے ذریعے شادی میں شریک رہے ان کے قریبی دوستوں نے ان کی شادی کے نکاح میں شرکت کی اور بہت جلد وہ تصاویر شیئر کریں گی اور اس وباء کے خاتمے کے بعد وہ اور دانیال راحیل شادی کی خوشی میں ایک بڑی تقریب منعقد کریں گے جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/06/2020 - 21:25:37

Your Thoughts and Comments