ملک بھر کے سینما گھر آج سے ہفتہ وار علامتی ہڑتالوں کا سلسلہ شرو ع کررہے ہیں

جمعرات 15 مارچ 2007 14:02

اسلام آباد(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار15 مارچ2007) ملک بھر کے سینما گھر آج سے ہفتہ وار علامتی ہڑتالوں کا سلسلہ شرو ع کررہے ہیں ۔ پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق سینما گھروں کی بندش کی صورت میں یہ سلسلہ ہر جمعرات کو جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

فیصلے کے مطابق مطالبات کی منطوری نہ ہونے کی صورت میں‌ 12اپریل سے سینما گھر ایک ہفتے کیلئے مکمل طور پر بند کردئے جائیں گے سینما مالکان کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی ریلیز کی اجازت دے اور غیر قانونی طور پر کیبل پر دکھائی جانے والی بھارتی اور انگریزی فلموں کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں

وقت اشاعت : 15/03/2007 - 14:02:57