شہنشا ہ غزل مہدی حسن کی آٹھویں برسی جکمنائی جائے گی

استاد مہدی حسن نے اپنی زندگی میں 25ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں

جمعہ 12 جون 2020 11:45

شہنشا ہ غزل مہدی حسن کی آٹھویں برسی جکمنائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک اور شہنشا ہ غزل مہدی حسن کی آٹھویں برسی کل ( ہفتہ) کو منائی جائے گی ۔ کلاسیکل موسیقی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے مہدی حسن 18 جولائی 1927کو بھارتی ریاست راجستھان میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 8 سال کی عمر میں پہلی بار ایک پروگرام میں پرفارم کر کے گلوکاری کا آغاز کیا اور 20سال کی عمر میں تقسیم ہند کے بعد پاکستان آ گئے۔

جہاں1957 میں انہوں نے کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقائدہ گلوکاری کا آغاز کیا۔1962میں فلم فرنگی کے گیت گلوں میں رنگ بھرے بادِ نور بہار چلے مہدی حسن کی پہلی مشہور غزل تھی۔ مہدی حسن کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ ساری دنیا میں موجود ہیں اور جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں مہدی حسن کی مدھر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا گیت اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا اتنا مشہور ہوا کہ یہ گیت آج بھی مہدی حسن کے سب سے زیادہ مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔ مہدی حسن نے اپنی زندگی میں 25ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں۔مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔گائیکی کے میدان میں بام عروج پر پہنچنے کی طویل جدوجہد کے بعد مہدی حسن فالج، سینے اور سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے اور طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔
وقت اشاعت : 12/06/2020 - 11:45:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :