پہلا موقع ہے میرے بیرون ملک ہونے والے تمام شوز منسوخ ہو گئے ہیں ‘ عارف لوہار

کچھ آزمائشیں اور تکلیفیںاللہ کی طرف آتی ہیں اور وہی ذات انہیں دور کرتی ہے ‘ خصوصی گفتگو

جمعہ 12 جون 2020 11:45

پہلا موقع ہے میرے بیرون ملک ہونے والے تمام شوز منسوخ ہو گئے ہیں ‘ عارف لوہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) نامور فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ جب سے گائیکی شروع کی ہے یہ پہلا موقع ہے کہ میرے بیرون ملک ہونے والے تمام شوز منسوخ ہو گئے ہیں اورپرفارمنس دینے میں طویل وقفہ آیا ہے۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ آزمائشیں اور تکلیفیںاللہ کی طرف آتی ہیں اور وہی ذات انہیں دور کرتی ہے ، ہمیں توبہ استغفار کے ساتھ رب کی ذات سے رجوع کرنا چاہیے اور اس کا بہترین طریقہ نماز ہے ۔

آج ہم جن مشکلات حالات سے گزر رہے ہیں خدا کی ذات ضرور ہمیں اس سے نجات دے گی ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے خود کو گھر تک محدود کیا ہوا ہے اور تمام دوستوںاور پرستاروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ خود بھی کورونا وائرس سے بچیں اور دوسروںکو بھی اس سے بچائیں اور ہر ممکن حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔
وقت اشاعت : 12/06/2020 - 11:45:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :