سانپ اور چوہے کورونا کا شکار نہیں ہوتے، شہروز سبزواری

جمعہ 12 جون 2020 11:57

سانپ اور چوہے کورونا کا شکار نہیں ہوتے، شہروز سبزواری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2020ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے تنقید بھرا پیغام سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرنے والے شہروز سبزواری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔شہروز سبزواری کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اٴْنہوں نے خود کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے لکھا کہ ’کورونا وائرس چوہوں اور سانپوں کو متاثر نہیں کرتا، یہی وجہ ہے کہ آپ میں سے بیشتر لوگ اِس وائرس سے محفوظ ہیں۔

وقت اشاعت : 12/06/2020 - 11:57:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :