امجد صابری بہت بڑے دل کے انسان تھے، عاطف اسلم

جمعہ 12 جون 2020 12:42

امجد صابری بہت بڑے دل کے انسان تھے، عاطف اسلم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ مرحوم قوال امجد صابری بہت بڑے دل کے انسان تھے۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ جب وہ ان کا کلام تاجدار حرم گانے جارہے تھے تو انہوںنے مرحوم سے اجازت لی جس کی انہوںنے خوشی کے ساتھ اجازت دیتے ہوئے دعا بھی دی اور ان کے گائے گئے اس کلام کو سنا بھی اور تعریف بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا وہ آج بھی مرحوم کی آواز میں گائے گئے اس قوالی کو سنتے ہیں اور ان جیسا ہو کبھی بھی گا نہیں سکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 12/06/2020 - 12:42:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :