خون کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کی دستیابی کو یقینی بناناانتہائی مشکل کام ہے ‘ افتخار ٹھاکر

خون عطیہ کرنا بہت بڑی نیکی ہے جس کا اجر رب کریم کی ذات ہی دے سکتی ہے ‘ ویڈیو بیان میں گفتگو

ہفتہ 13 جون 2020 11:29

خون کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کی دستیابی کو یقینی بناناانتہائی مشکل کام ہے ‘ افتخار ٹھاکر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2020ء) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ خون کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کی دستیابی کو یقینی بناناانتہائی مشکل کام ہے اور جو تنظیمیں اس کیلئے کام کر رہی ہیں انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ، کل ( پیر) کے روز بحریہ ٹائون میں گرینڈ مسجد کے قریب اسی سلسلہ میں پانچواں سالانہ منو بھائی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمیں خون کا عطیہ دے کر اور دوسروں کو بھی اس جانب راغب کر کے ان کلیوں کو مرجھانے سے بچانا ہے اور یہ بہت بڑی نیکی ہے جس کا اجر رب کریم کی ذات ہی دے سکتی ہے ۔انہو ں نے اپیل کی کہ صحتمند لوگوں کو کل پیر کے روز خون کا عطیہ دینے کے لئے ضرور کیمپ میں شرکت کرنی چاہیے۔
وقت اشاعت : 13/06/2020 - 11:29:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :