پاکستان کا ڈرامہ بہترین دور سے گزر رہاہے ، بہتری کی گنجائش ہر دور میں رہتی ہے ‘ شگفتہ اعجاز

فن بھی ایک ہنر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فنکار کو اس پر عبور حاصل ہوتا ہے ‘ انٹرویو میں گفتگو

ہفتہ 13 جون 2020 11:29

پاکستان کا ڈرامہ بہترین دور سے گزر رہاہے ، بہتری کی گنجائش ہر دور میں رہتی ہے ‘ شگفتہ اعجاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2020ء) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ اپنے کیریر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ، فن بھی ایک ہنر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فنکار کو اس پر عبور حاصل ہوتا ہے اور اس کی اداکاری میں پختگی آتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ زندگی کو حقیقت سمجھ کر گزارا ہے اور مطمئن ہوں ۔

(جاری ہے)

ہر انسان سے زندگی میں غلطیاں ہوتی ہیں اور میں بھی اس سے مبرا نہیں ہوں لیکن کوشش ہوتی ہے کہ جتنی بار مرضی غلطی ہو جائے اپنی اصلاح کروں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈرامہ بہترین دور سے گزر رہاہے ، بہتری کی گنجائش ہر دور میں رہتی ہے اوریقینا اس پر سوچ بچار بھی کی جاتی ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ اپنے کیریر میں اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اس کی وجہ میرے پرستاروں کی جانب سے ملنا والا پیار اور عزت ہے ۔
وقت اشاعت : 13/06/2020 - 11:29:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :