ڈرامہ سیریل’’جلن‘‘ کا نیا ٹیزر جاری

ہفتہ 13 جون 2020 13:15

ڈرامہ سیریل’’جلن‘‘ کا نیا ٹیزر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2020ء) اداکارہ منال خان کے ڈرامہ سیریل’’جلن‘‘ کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ عابس رضا کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے کی کاسٹ میں عماد عرفانی، منال خان اور اریبہ حبیب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بہنوئی کے عشق میں گرفتار ہو جاتی ہے اور اسے پانے کے لیے ہر حد پار کر جاتی ہے ۔ڈرامے کی رائٹر صدرہ سحر عمران ہیں۔ ڈرامہ17جون کو آن ایئر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/06/2020 - 13:15:15

Rlated Stars :