پاکستان فلم” رافینا “کا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہفتہ 7 ستمبر 2013 16:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7ستمبر 2013ء ) رافینا ناامیدی اور مایوسی کے دلدل میں پھنسی ہوئی لڑکی کی کہانی ہے جو فیشن انڈسٹری میں نام کمانے کے لیے گھر سے نکلتی ہے لیکن ہر قدم پر مشکلوں کے پہاڑ اس کے سامنے آکھڑے ہوتے ہیں۔ وہ سفید پوشی کی چادر اوڑھ کر زمانے سے اپنی غریبی کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا عزم صرف یہ ہے کہ کسی طرح وہ فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ کر گھر سے مفلسی کی دیمک کو نکال دے مگر یہ سفر اتنا آسان نہیں ،گھر والوں کی مخالفت اور سماج کی نگاہیں اس کو جینے نہیں دیتیں لیکن وہ پرعزم ہے اور ہر مشکل سے مقابلہ کرنے کی ٹھان چکی ہے کیا وہ کامیاب ہوجائیگی یہی فلم کا کلائمیکس ہے۔

رافینا میں مرکزی کردار آمنہ الیاس نبھا رہی ہیں جب کہ اس فلم میں ٹی وی کے کئی چمکتے دمکتے ستارے بھی نظر آئیں گے۔ ہدایت کارہ صبحیہ ثمر کی یہ فلم کئی انٹرنیشنل فلم فیسٹویلز کی زینت بن چکی ہے اور اب بہت جلد سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 07/09/2013 - 16:03:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :