ْفلم ، ڈرامہ یا تھیٹر لکھنے والے لکھاری کامعاشرے کی نبض پر ہاتھ ہونا چاہیے ‘ عدنان صدیقی

حکومت فلم ، ٹی وی اورتھیٹرکے ذریعے معاشرے کی اصلاح کے لئے پالیسی لائے ‘ سینئر اداکار

بدھ 17 جون 2020 11:51

ْفلم ، ڈرامہ یا تھیٹر لکھنے والے لکھاری کامعاشرے کی نبض پر ہاتھ ہونا چاہیے ‘ عدنان صدیقی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2020ء) سینئر اداکارعدنان صدیقی نے کہا ہے کہ فلم ، ڈرامہ یا تھیٹر لکھنے والے لکھاری کامعاشرے کی نبض پر ہاتھ ہونا چاہیے ، حکومت فلم ، ٹی وی اورتھیٹرکے ذریعے معاشرے کی اصلاح کیلئے پالیسی لائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو تفریح کے بلا امتیاز مواقع میسر آنے چاہئیں ، ایک طبقہ ہے جسے ہر طرح کی تفریح کے مواقع میسر ہیں جبکہ ایک طبقہ ایسا ہے جس کیلئے فلم ،ٹی وی اور تھیٹر ہی اس کا ذریعہ ہیں اور ان کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ اگرہم نے اپنے معاشرے کی اصلاح کر کے اسے درست سمت دکھانی ہے تواس کیلئے حکومت جامع پالیسی بنائے اور فلم ، ڈرامہ اورتھیٹر اس کے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/06/2020 - 11:51:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :