طارق عزیز کی عہد سازشخصیت اپنی ذات میں فن کی دنیا کے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہی: عدنان خالق بھٹی

بدھ 17 جون 2020 15:53

طارق عزیز کی عہد سازشخصیت اپنی ذات میں فن کی دنیا کے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہی: عدنان خالق بھٹی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2020ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن نے پاکستان کے شہرہ آفاق ریڈیو و ٹیلی ویژن کمپیئر طارق عزیز کی وفات پہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی تلقین کی ہے۔

(جاری ہے)

کونسل کے پروگرام آفیسر عدنان خالق بھٹی نے کہاکہ طارق عزیز کی عہد سازشخصیت اپنی ذات میں فن کی دنیا کے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہے انکی بطور کمپیئر،اداکار اور ادیب پاکستان اور دنیائے اردو کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ان کے’’دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو طارق عزیز کا سلام ، پاکستان زندہ باد‘‘جیسے دلکش سحرانگیز فقرات اور نعروں کی بازگشت رہتی دنیا تک سنائی دیتی رہے گی۔ ان کا خلاء تو پورا نہیں کیا جا سکتا مگر فنون لطیفہ کے لیے ان کے سرانجام دئے گئے امور موجودہ اورآنے والی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ کے طور پہ لیے جاتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 17/06/2020 - 15:53:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :