میری سب سے بڑی خوش قسمتی مسلمان پیدا ہونا ہے، عاطف اسلم

جمعرات 18 جون 2020 14:35

میری سب سے بڑی خوش قسمتی مسلمان پیدا ہونا ہے، عاطف اسلم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2020ء) گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مسلمان پیدا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک انٹرویو میں کہا ان کی سب سے بڑی خوش نصیبی بطور مسلمان پیدا ہونا اور آقا جیؐ کا امتی ہونا ہے جن کو وہ درود شریف کے ذریعے سلام بھیجتے ہیں اور یہ فضل ہم مسلمانوں کے علاوہ کسی کو نصیب نہیں ہے ۔ انہوں نے موت کے بارے میں اپنا نظریہ بتاتے ہوئے کہاکہ وہ موت سے ڈرتے تھے اور ان کا یہ ڈر اس وقت ختم ہوا جب انہوں نے اپنی دادی کو قبر میں اتارا اور بڑوں کو کہتے سنا کہ ہمیں خوشی کے ساتھ اپنوں کو رب العزت کے پاس رخصت کرنا چاہیے ۔

وقت اشاعت : 18/06/2020 - 14:35:54

Rlated Stars :