ماوراحسین کا مداحوں کو کتاب ’’دی پاور آف نائو ‘‘ پڑھنے کا مشورہ

جمعرات 18 جون 2020 15:07

ماوراحسین کا مداحوں کو کتاب ’’دی پاور آف نائو ‘‘ پڑھنے کا مشورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2020ء) اداکارہ ماوراحسین نے مداحوں کو کتاب بعنوان ’’دی پاور آف نائو ‘‘ پڑھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وہ مصنف ایکھرٹ ٹولے کی اس کتاب کو مکمل پڑھ چکی ہیں اور یہ بہت اچھی کتاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صارفین اپنے اندر مثبت تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ اس کتاب کو لازمی پڑھیں ۔یاد رہے کہ اداکارہ ڈرامہ سیریل ’’ثبات‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/06/2020 - 15:07:18

Rlated Stars :