بچپن میں ڈاکٹر بننے کی خواہش نے مجھے آج شدید بے چین کر رکھا ہے : میرا

جمعرات 18 جون 2020 22:15

بچپن میں ڈاکٹر بننے کی خواہش نے مجھے آج شدید بے چین کر رکھا ہے : میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2020ء) لالی ووڈ سٹار میرا نے کورونا وباء میں فرائض سر انجام دینے والے طبی عملے کو زبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں ڈاکٹر بننے کی بڑی خواہش تھی جس نے مجھے آج شدید بے چین کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا yکہ اگر موجودہ مشکل دور میں ڈاکٹرز مسیحا کا کردار ادا نہ کرتے تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن ہاتے ۔

کورونا وباء میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ محاذ پر فرائض سر انجام دے رہا ہے جو قابل تحسین ہے اور پوری قوم طبی عملے کی شکر گزار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی اور بڑے خواب سجائے تھے لیکن جب آج یہ خواہش پوری نہیں ہوئی اور ملک پر مشکل وقت ہے تو مجھے بڑی بے چینی ہوتی ہے ۔
وقت اشاعت : 18/06/2020 - 22:15:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :