محبت کی ڈور کبھی ٹوٹنی نہیں چاہیے، سب رشتوں، چاہتوں اور محبتوں کی دوڑ میں بندھے ہوئے ہیں،احسن خان

میرا نیا ڈرامہ ’بندھے اک ڈور سے ‘25 جون سے شروع ہوگا، میری اور اشنا کی کیمسٹری کو بہت پسند کیاجائیگا، انٹرویو

ہفتہ 20 جون 2020 11:43

محبت کی ڈور کبھی ٹوٹنی نہیں چاہیے، سب رشتوں، چاہتوں اور محبتوں کی دوڑ میں بندھے ہوئے ہیں،احسن خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2020ء) ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں کے مقبول ہیرو احسن خان نے کہا ہے کہ محبت کی ڈور کبھی ٹوٹنی نہیں چاہیے،ہم سب رشتوں، چاہتوں اور محبتوں کی ڈور میں بندھے ہوئے ہیں۔اداکار احسن خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا نیا ڈراما ’بندھے اک ڈور سے‘ 25 جون سے شروع ہو رہا ہے، یہ ڈراما جیو پر ہر جمعرات کو ناظرین دیکھ سکیں گے، ایک سوال کے جواب میں اداکار احسن خان نے بتایا کہ ہم سب کی ڈور اٴْوپر والے کے ہاتھ میں ہے اور وہی ہم سب کا رب ہے، وہ جسے چاہتا ہے کامیابی عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے ڈرامے کے پرومو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، اس ڈرامے کو فائزہ افتخار نے لکھا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن علی فیضان نے دیوہے اور سیونتھ اسکائی کے عبداللہ کادوانی پروڈیوسر ہیں۔

(جاری ہے)

احسن خان نے بتایا کہ ڈرامے میں میرا کردار ایک ایسے نوجوان کا ہے جو اپنے خاندان کو کسی بھی صورت متحد رکھنا چاہتا ہے اور ساتھ ہی میری اور اشنا شاہ کی رومانس سے بھری کہانی بھی ناظرین کے دل جیت لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کی اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کیا جائے گا۔دوسری جانب ڈرامے کی ہیروئن اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں گھرانوں کی میٹھی میٹھی اور دل میں اٴْتر جانے والی باتوں کو اٴْجاگر کیا گیا ہے۔ یہ ایک پاکستانی کنبے کی کہانی ہے، جس میں فائزہ افتخار کے قلم کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ڈرامے کے دیگر کاسٹ میں حنا الطاف، ثمینہ احمد، نواز حسن، مدیحہ رضوی اور قوی خان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/06/2020 - 11:43:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :