کسی بھی پراجیکٹ میں اپنے اطمینان کیساتھ پرستاروں کی پذیرائی بھی نا گزیر ہوتی ہے ‘ احسن خان

کبھی بھی یہ دعویٰ نہیں کرتا میں اپنے کام میں پرفیکٹ ہوں ،سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے

منگل 23 جون 2020 11:35

کسی بھی پراجیکٹ میں اپنے اطمینان کیساتھ پرستاروں کی پذیرائی بھی نا گزیر ہوتی ہے ‘ احسن خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ میں اپنے اطمینان کے ساتھ پرستاروں کی پذیرائی بھی نا گزیر ہوتی ہے ، میں کبھی بھی یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میں اپنے کام میں پرفیکٹ ہوں کیونکہ سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں احسن خان نے کہا کہ شوبز سمیت کسی بھی شعبے سے وابستہ جس بھی شخص نے یہ سوچ لیا کہ وہ اپنے کام میں پرفیکٹ ہے اور اسے مزید کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں تو سمجھیں اس کے زوال کا آغازہو گیا ۔

میں آج بھی عاجزی اور انکساری کے ساتھ سیکھنے کیلئے کوشاںرہتا ہوں اور خدا کی ذات نے مجھے اس کی بدولت بڑی کامیابیاں عطا کی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں نے جتنے بھی پراجیکٹ کئے ہیں میری کوشش ہوتی ہے کہ ان میں یکسانیت نہ ہو بلکہ میں ہرپراجیکٹ میںپہلے سے بہتر اور منفرد کام کروں ۔
وقت اشاعت : 23/06/2020 - 11:35:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :