چھٹی کلاس کے طالبعلم کی ‘‘اداکار سشانت سنگھ’’ کی طرز پر خود کشی

عوام بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں ، پولیس کی اپیل

منگل 23 جون 2020 20:54

چھٹی کلاس کے طالبعلم کی ‘‘اداکار سشانت سنگھ’’ کی طرز پر خود کشی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2020ء) بھارت میںچھٹی کلاس کے طالب علم نے فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی طرز پر زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں۔تفصیلات کے مطابق فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے واقعے کے بعد بھارتی نوجوانوں میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چار واقعات تواتر سے پیش آئے ہیں۔

بھارت کے علاقے گریٹر نوئیڈا میں ایک بارہ سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ اسی انداز میں کیا، جس طرح بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ایک ہفتہ قبل اپنے گھر میں خود کو پھانسی دے کر کیا تھا۔اس حوالے سے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ چھٹی جماعت کا طالب علم ہفتہ کو انتہائی اقدام اٹھانے سے قبل اداکار کی خودکشی کی خبریں مسلسل دیکھتا رہا ہے، اس نے شاید اسی کو دیکھ کر یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سروش مشرا نے بتایا کہ ‘لڑکے کے والد ایک نجی کمپنی میں انجینئر ہیں، لڑکا اپنی ماں، بڑی بہن اور دادی کے ساتھ گھر میں ہی تھا۔پولیس کے مطابق وہ اوپر اپنے کمرے میں چلاگیا، دروازہ اندر سے بند کردیا اور اپنے آپ کو کپڑے سے لٹکا دیا، خود کشی سے قبل لڑکے نے خود کشی نوٹ چھوڑ دیا۔ جس میں اس نے لکھا کہ ‘اگر وہ (بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت) یہ کرسکتا ہے تو، میں کیوں نہیں کر سکتا
وقت اشاعت : 23/06/2020 - 20:54:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :