کیریئر کی ابتداء میں بدسلوکی اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ،میگن فاکس

بدھ 24 جون 2020 16:29

کیریئر کی ابتداء میں بدسلوکی اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ،میگن فاکس
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ میگن فاکس نے کہا ہے کہ ان کے کیریئر کی ابتداء میں ان کو نہ صرف بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کو ایک جنسی رغبت کی شے کے طور پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اپنے دل کا حال کھولتے ہوئے اداکارہ میگن فاسٹ نے کہاکہ ہالی وڈ کی عورت کش اور بے رحم انڈسٹری میں ان کو بھی کیریئر کی ابتداء میں بدسلوکی کا نشانہ بنایاجاتا رہا،ان کی تضحیک کی جاتی تھی اور ان کو جان بوجھ کر ایک ایسی اداکارہ کے طور پیش کیا گیا جو صرف اپنے جسم کی نمائش کرنا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سفر بہت طویل اور کٹھن تھا، جب انہوں نے فلم’’بیڈ بوائز ٹو‘‘ میں کام کیا اس وقت ان کی عمر مشکل سے پندرہ سولہ سال تھی اور فلم میں ان کاکردار ایکسٹرا کا تھا،اس وقت سپیل برگ نے کھل کر ان کے جسم کی نمائش کروائی اور جب میں انیس سال کی تھی تو فلم ٹرانسفارمر کے لیے آڈیشن دیا۔
وقت اشاعت : 24/06/2020 - 16:29:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :