عائشہ خان اپنی تصاویر میں بیٹی کا چہرہ چھپانے پر سخت تنقید کی زد میں

جمعہ 26 جون 2020 14:26

عائشہ خان اپنی تصاویر میں بیٹی کا چہرہ چھپانے پر سخت تنقید کی زد میں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2020ء) سابقہ اداکارہ عائشہ خان اپنی تصاویر میں بیٹی کا چہرہ چھپانے پر سخت تنقید کی زد میں آ گئی ہیں،عائشہ خان جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری پر شہرت حاصل کی اور چند سال قبل میجر عقبہ ملک سے شادی کے بعد شوبز کو خیر آباد کہہ دیا تھا نے گزشتہ روز ایک عرصہ بعد اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں ان تصاویر میں وہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ہیں لیکن انہوں نے تصاویر میں اپنی کمسن بیٹی کا چہرہ ایمو جی سے چھپایا ہو اہے۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں وہ نہایت تروتازہ اورخوش نظر آ رہی ہیں۔عائشہ خان نے کہا کہ ان کو اپنی بیٹی کے ساتھ تصاویر لینے میں بہت مشکل ہوئی کیونکہ وہ قابو نہیں آ رہی تھی اس لیے انہوں نے اس کی شکل کی جگہ ایمو جی پیسٹ کر کے اس کے مختلف موڈ کو ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ان کے پرستاروں نے انہیں ایسا کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے،ان کا کہنا ہے کہ وہ جان بوجھ کر ایسا کر رہی ہیں،لوگ اپنے انتہائی خوبصورت بچوں کی تصویریں پوسٹ کر دیتے ہیں اور آپ کیوں چھپا رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 26/06/2020 - 14:26:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :