اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب ،سماعت 15جولائی تک ملتوی

ہفتہ 27 جون 2020 19:34

اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب ،سماعت 15جولائی تک ملتوی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2020ء) لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان کافی عرصے سے ہراساں کررہا ہے، میں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا، عدالت کو جعلی تصاویر دکھا کر گمراہ کررہا ہے، پاکستان کی مشہور فلم سٹار ہوں، عتیق الرحمان جھوٹی شہرت چاہتا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔فیملی کورٹ نے عتیق الرحمان کو ادکارہ میرا کا شوہر قرار دیا تھا، جس کو اداکارہ میرا نے سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔
وقت اشاعت : 27/06/2020 - 19:34:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :