کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،اپنے کام پر فوکس ہے،باؤ اصغر

کامیابی ان لوگوں کے قدم چومتی ہے جو اپنا کام ایمانداری سے کرتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2020 11:15

کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،اپنے کام پر فوکس ہے،باؤ اصغر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2020ء) کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،صرف اپنے کام پر فوکس ہے ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر ،رائٹر و باؤ پروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغر علی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ کامیابی ان لوگوں کے قدم چومتی ہے جو اپنا کام محنت ،لگن اور ایمانداری سے کرتے ہیں،محنت لگن اور ایمانداری کسی بھی شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے سب سے ضروری ہے،ایک سوال کے جواب میں باؤ اصغر علی نے کہا کہ اپنی منزل پانے کی دھن میں گم رہنے والے لوگ مخالفین و حاسدین کی پرواہ نہیں کرتے وہ اپنے کام پر ہی فوکس رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/06/2020 - 11:15:35