کورین لڑکیوں کی ویڈیو کا یوٹیوب پر ریکارڈ

بلیک پنک بینڈ کے گانے کو 24 گھنٹوں میں 8 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا

پیر 29 جون 2020 14:08

کورین لڑکیوں کی ویڈیو کا یوٹیوب پر ریکارڈ
سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) جنوبی کوریا کی چار خواتین گلوکاراؤں کے میوزیکل گروپ بلیک پنک کی جانب سے ایک سال وقفے کے بعد جاری کیے گئے گانے نے یوٹیوب پر نیا ریکارڈ بنادیا۔گلوکارہ جِیسو، جینی، روز اور لیزا پر مشتمل گروپ نے گزشتہ سال اپریل میں (Kill This Love) ریلیز کیا تھا، جسے 24 گھنٹوں میں 5 کروڑ 67 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔

مگر اب ایک سال بعد اسی گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے دوسرے گانے (How you like that) نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔لڑکیوں کے میوزیکل بینڈ کے گانے نے اپنے ہی بینڈ کے پرانے گانے کا ریکارڈ توڑ دیا اور گلوکاراؤں کے نئے گانے کو صرف 24 گھنٹوں میں 8 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بلیک پنک میوزیکل بینڈ نے نئے گانے (How you like that) کو 26 جون کو ریلیز کیا اور اسے ریلیز کرتے ہوئے 10 لاکھ 67 ہزار افراد نے بیک وقت دیکھا۔

(جاری ہے)

میوزیکل بینڈ کے ایک سال بعد ریلیز ہونے والے گانے نے اپنے ہی بینڈ کے گانے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا اعزاز حاصل کیا اور ساتھ ہی یہ گانا یوٹیوب پر ابتدائی 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گانا بھی بن گیا۔اسی گروپ کے گزشتہ سال ریلیز کیے گئے گانے نے معروف امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے گانے کا ریکارڈ توڑا تھا، جسے 24 گھنٹوں میں 5 کروڑ 50 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/06/2020 - 14:08:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :