اعتماد ہی کسی بھی رشتے کی مضبوطی کی بنیاد ہوتا ہے : ریما

پیر 29 جون 2020 20:45

اعتماد ہی کسی بھی رشتے کی مضبوطی کی بنیاد ہوتا ہے : ریما
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2020ء) فلمسٹار ریما خان نے کہا ہے کہ اعتماد کسی بھی رشتے میں مضبوطی کی بنیاد ہوتا ہے ، اگر میاں بیوی ایک دوسرے کو نہ سمجھیں اور اعتماد نہ کریں تو یقینازندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے ، مردوںکو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران ریما خان کہا کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے تو ظاہری حسن خود بخود خوبصورت ہو جاتا ہے اور میرے خیال میں انسان کی اندر کی خوبصورتی ظاہری حسن سے زیادہ پر کشش ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت سوچتی ہوں اور خدا کی ذات پر توکل رکھتی ہوں جس کا نتیجہ بھی مثبت ہی نکلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے سوچ بچار کرتی رہتی ہوں اور میرے ذہن میں جو بھی اچھا آئیڈیا آتا ہے اسے دوستوں سے شیئر کرتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 29/06/2020 - 20:45:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :