ریما خان نے ریمبو کے گھر میں بنائی گئی پرانی تصویر شیئر کر دی

پیر 29 جون 2020 20:59

ریما خان نے ریمبو کے گھر میں بنائی گئی پرانی تصویر شیئر کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2020ء) اداکارہ ریما خان نے ریمبو کے گھر میں بنائی گئی اپنی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گزشتہ سال ریمبو کے گھر ڈنر پارٹی کی تصویر ہے اور یہ وقت کتنا اچھا تھا۔تصویر میں ریمبو، صاحبہ، ریما خان، وارث شاہ ،وارث بیگ اور دیگر دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اچھا وقت دوبارہ ضرور آئے گا۔

وقت اشاعت : 29/06/2020 - 20:59:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :