ازیکا ڈینئیل کے ڈرامہ سیریل’’تیرا غم اور ہم‘‘ کے حلیے کی تصویر جاری

منگل 30 جون 2020 15:04

ازیکا ڈینئیل کے ڈرامہ سیریل’’تیرا غم اور ہم‘‘ کے حلیے کی تصویر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) اداکارہ ازیکا ڈینئیل کی ڈرامہ سیریل’’تیرا غم اور ہم‘‘ کے حلیے کے تصویری جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تصویری جھلک میں ازیکا کھلے بالوں کے ساتھ کالے رنگ کے لباس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔ عظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل’’تیرا غم اور ہم‘‘ کی کاسٹ میں زین بیگ، ہاجرہ یامین ، ازیکا ڈینئیل اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ آج نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 30/06/2020 - 15:04:56