بلاول اور مریم نوازمشترکہ حکومتی ذمہ داریاں سنبھالیں، عفت عمر کا مشورہ

منگل 30 جون 2020 20:40

بلاول اور مریم نوازمشترکہ حکومتی ذمہ داریاں سنبھالیں، عفت عمر کا مشورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) سپر ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو ایک ساتھ ملکرحکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مشورہ دیدیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا خیال ہے وقت آگیا ہے کہ پی پی پی اور مسلم لیگ نون ، فورسز کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالے۔انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ پیپلز پارٹی پالیسی ترتیب دے اور مسلم لیگ نون ان پالیسیز پر عمل درآمد کروائے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو اپنے خاص لوگوں کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

وقت اشاعت : 30/06/2020 - 20:40:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :