ہانیہ عامر جلد ’حلیمہ سلطان‘ کے کردار میں نظر آئیں گی

منگل 30 جون 2020 20:40

ہانیہ عامر جلد ’حلیمہ سلطان‘ کے کردار میں نظر آئیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے جلد ہی خود کو حلیمہ سلطان کے کردار میں ڈھالنے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ اگر آپ مجھے مختلف انداز میں اداکاری کرتے دیکھیں گے تو اس کے پیچھے یقیناً کسی کردار کا مجھ پر طاری ہوجانا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ جب بھی کوئی نیا ڈرامہ یا سیریز دیکھنا شروع کرتی ہیں تو اس میں موجود اپنے پسندیدہ کردار کی شخصیت میں خود کو ڈھال لیتی ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ جلد ہی خود کو شہرہ آفاق ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کی اہلیہ ’حلیمہ سلطان‘ کے کردار میں خود کو ڈھالیں گی۔
وقت اشاعت : 30/06/2020 - 20:40:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :