ہارر فلموں کے مشہور اداکار ڈینی ہیکس وفات پا گئے

جمعرات 2 جولائی 2020 13:02

ہارر فلموں کے مشہور اداکار ڈینی ہیکس وفات پا گئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ہالی وڈ اداکار ڈینی ہیکس وفات پا گئے،ان کی عمر 68 برس تھی۔ان کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا ۔

(جاری ہے)

ڈینی ہیکس کے ترجمان کے مطابق ان کی وفات کیلی فورنیا میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، ’’ای ول ڈیڈ ‘‘ہارر فلمی سلسلے کے اداکار ڈینی نے اپنے پرستاروں کو فیس بک پر کچھ عرصہ قبل اپنی بیماری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو سٹیج فور کا کینسر ہے میرے پاس ایک تا تین سال زندگی ہے لیکن میں نے ان اڑسٹھ سال میں اپنی بھرپور زندگی جی لی ہے۔

میرے پاس زیادہ پچھتاواے نہیں ہیں۔انہوں نے 1987میں بننے والی فلم ای ول ڈیڈ میں جیک کا کردار ادا کیا جو باقی دو فلموں میں بھی برقرار رکھا گیا تھا۔ان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں ’’انٹرڈر‘‘،’’سپائیڈر مین‘‘اور ’’ڈارک مین ‘‘شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/07/2020 - 13:02:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :