پال میک کارٹنی ، ایڈ شیرن اور رولنگ اسٹونز سمیت 1500 موسیقاروں کا برطانوی حکومت سے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

جمعرات 2 جولائی 2020 13:23

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) پال میک کارٹنی، ایڈ شیرن اور رولنگ اسٹونز سمیت 1500 موسیقاروں نے برطانوی حکومت سے امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق موسیقاروں نے برطانیہ کے سیکرٹری برائے ثقافت اولیور ڈاؤڈن کو ایک کُھلے خط میں لکھا ہے کہ محافل موسیقی اور تہواروں اور ان میں کام کرنے والے سیکڑوں ہزاروں افراد کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے جو کہ 2021 میں ہونے کا امکان ہے لہذا اس دنیا کی معروف صنعت کے خاتمے کو روکنے کے لئے حکومتی مدد اہم ہوگی۔

(جاری ہے)

اس خط میں میوزک کے مقامات دوبارہ کھلنے کے ساتھ ساتھ کاروبار اور ملازمتوں کے لئے معاونت کے بارے میں واضح ٹائم لائن کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ڈاوڈن نیگزشتہ روز ایک ٹویٹ کے ذریعہ موسیقاروں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ براہ راست میوزک ویوین کے دوبارہ کھولنے کے فیصلے مشکل ہوں گے کیونکہ اس کا تعلق سماجی دوری کے مستقبل سے ہے۔واضع رہے کہ برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں مقامی اور ثقافتی موسیقاروں نے بھی دستخط کیے جن میں راڈ اسٹیورٹ ، ایرک کلاپٹن ، باب گیلڈوف ، کولڈ پلے ، اسٹنگ اور دعا لیپا کے علاوہ کنسرٹ ہالوں اور کلبوں کے پروڈیوسر اور آپریٹرز بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/07/2020 - 13:23:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :