پرستاروں نے میری اور بابر ہ شریف کی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا : غلام محی الدین

جمعرات 2 جولائی 2020 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ آج زندگی کے جس مقام پر ہوں اس میںبہت سے لوگوں کی رہنمائی اور سپورٹ شامل ہے اور میں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ، کراچی سے لاہور تک کے سفر میں قدم قدم پر جن لوگوں نے میری رہنمائی کی اور میرا ہاتھ تھاما ان کی قدر اورعزت آج بھی میرے دل میں ہے اور وہ جہاں بھی ملتے ہیں میں انہیں جھک کر ملتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری کیلئے چار دہائیوں سے خدمات سر انجا م دے رہا ہوں اور جب تک خدا کی ذات نے ہمت دی کام کرتا رہوں گا۔ میں نے نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ایک ڈرامہ سیریل سے مجھے مقبولیت ملی لیکن مجھے حقیقی پہچان بڑی سکرین سے ملی ۔ فلم انڈسٹری میں اپنے وقت کی تمام ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن میرا زیادہ کام بابرہ شریف کے ساتھ پسند کیا گیا ۔
وقت اشاعت : 02/07/2020 - 22:12:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :